• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک مہینہ لگا تار انگور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

انگور ایک ایسا پھل ہے جسے ہر عُمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے، یہ نا صرف لذیز بلکہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی ہے۔

انگور کے بے شمار فوائد


انگور کی کئی اقسام ہوتی ہیں جن میں سبز، سُرخ، نیلے، سیاہ اور جامنی رنگ شامل ہے، انگور سے خُشک میوہ جات بھی بنائے جاتے ہیں جیسے کشمش اور منقہ۔

انگور کے بے شمار فوائد ہیں یہ چہرے کی رنگت نِکھارنے اور ایکنی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اِس کے علاوہ انگور ایک مہینہ لگاتار کھانے  سے انسانی جسم کو حیرت انگیز  فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے:

انگور میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، انگور میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں اور انگور کے اندر موجود قدرتی پانی بھی نظامِ ہاضمہ کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

توانائی بڑھاتا ہے:

انگور میں قُدرتی طور پر کاربو ہائیڈریٹ اور ایک خاص سیلولوز پایا جاتا ہے جو قُدرتی طور پر توانائی کو بڑھاتا ہے، اِس کا  طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک مُٹھی انگور کھالیں اس عمل سے آپ پُورا دِن چُست اور توانا رہیں گے۔

گُردے صحت مند کرتا ہے:

انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو انگور کو سُرخ سے جامنی رنگ دیتے ہیں، یہ دونوں اُن ریڈیکلز سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو گُردوں کی بیماری اور انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

اِس کے علاوہ یہ دونوں اینٹی آکسیڈینٹ یوریک ایسڈ جیسے بیکار مصنوعات کو بھی جسم سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کینسر سے بچاتا ہے:

انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ سے کینسر سے بچا جاسکتا ہے، اِس میں اینٹی کینسر خصوصیات ہوتی ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی دوسرے کینسرز سے بھی بچاتا ہے۔

سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے:

ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جو بچے میووں میں گیری دار میوے اور پھلوں میں انگور جیسے پھل کھا کر بڑے ہوتے ہیں اُن میں دمہ کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے:

جارجیا یونیورسٹی کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انگور کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور اِس کے علاوہ یہ انسانی جسم کوطاقتور بھی بناتا ہے۔

تازہ ترین