• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا کراچی کی سڑکیں خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

وزیراعلیٰ کا کراچی کی سڑکیں خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
یونیورسٹی روڈ کی حالت جس نے خراب کی ہے، اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بنائی گئی نئی سڑکیں خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

 نئی سڑکیں خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان 


سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی حالت جس نے خراب کی ہے، اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ شہر کے دورے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ میئر کو آن بورڈ لے کر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور سیوریج کی حالت خود دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سیز، سالڈ ویسٹ اور ڈی سیز مل کر شہر کو صاف ستھرا بنائیں گے، سالڈ ویسٹ کام کرے، ہم سب ان کی مانیٹرنگ کریں۔

سید مراد علی شاہ نے سالڈ ویسٹ کو مکینیکل سوئپنگ شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مجھے مکینیکل سوئپنگ، سڑکوں کی دھلائی اورصفائی ستھرائی نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل میں شہر کا دورہ کروں گا، میئر کراچی میرے ساتھ ہوں گے، صفائی کے ساتھ سڑکوں اور سیوریج کی حالت خود دیکھوں گا۔

تازہ ترین