• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو جام :پولیس اہلکار اور ٹریکٹر ڈرائیور میں جھگڑا

ٹنڈوجام (نامہ نگار) گاؤں مسو بھرگڑی کے قریب چھلگری تھانہ پوسٹ کے انچارج اے ایس آئی ریاض جمالی اور ٹریکٹر ڈرائیور سرمد بروہی کے درمیان کار کو سائیڈ نہ دینے پر جھگڑا ہو گیا اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کو لہو لہاں کر دیا، اطلاع ملنے پر بروہی برادری کے سیکڑوں افراد جمع ہو گئے اور پولیس اہلکار کی زیادتی پر احتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ دیہاتی کے ساتھ ناانصافی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین