کنٹونمنٹ، ریلویز، کے پی ٹی ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں: سعدیہ جاوید
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر صرف 22 فیصد ایگزیکٹو پاور رکھتا ہے، کنٹونمنٹ، ریلویز، کے پی ٹی وفاقی ادارے ہیں، یہ سارے ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔