• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستان کی 5ماہی گیر کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)نے مبینہ طور پر پاکستان کی ماہی گیری کیلئے استعمال ہونے والی پانچ کشتیوں کو حارامی نالہ کریک علاقے سے پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔بی ایس ایف کاکہنا ہے کہ کچھ ضلع کے قریب سے یہ کشتیاں جمعے کی شب 10بجکر 45 منٹ پر پکڑی گئی ہیں ۔بی ایس ایف نے مزید کہا کہ ایک خصوصی کارروائی کی گئی تھی تاہم علاقے سے کوئی مشتبہ چیز نہ مل سکی۔
تازہ ترین