کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کو ریشم اور ذری کے دھاگے سے بھنی ہوئی ان کی تصویر تحفے میں پیش کی ۔ بھارت کے دور وزہ دورے کے اختتام پر کپڑا بنانے والی ایک مقامی سوسائٹی کی جانب سے بنائی گئی چینی صدر کی تصویر انہیں تحفے میں دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دلکش تصویر کو بنانے میں پانچ روز کا وقت لگا اور سرخ رنگ کے ریشم نے اس کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگادیے ۔