• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو مری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت امان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال مری منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: خرم لغاری کی کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے والد کی درخواست پر 5 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین