امریکا کے شہر نیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی صبح بروکلین کے علاقے ویکس ویلے میں واقع ایک نجی سوشل کلب میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو صبح سات بجے کے قریب عمارت میں فائرنگ کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوعہ پہنچی تو وہاں افراد کی لاشیں ملی جبکہ ایک خاتون اور دو مرد زخمی حالت میں پائے گئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔