• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں، فواد چودھری

فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں، فواد چودھری  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں۔ مسلم لیگ ن میں لڑائی چل رہی تھی، اب باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔

ایک انٹر ویومیں فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں استحکام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے، انہیں مذاکرات کرنے چاہئیں۔

مسلم لیگ ن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں بحران گہرا ہو رہا ہے، پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ ہوتے ہیں تو انہیں کمر درد نہیں ہوتا، وزارت اعلیٰ سے ہٹتے ہیں تو کمر درد شروع ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین