• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی:وبائی مرض ’’خناق‘‘ پھیلنے سے 3بچے جاں بحق، 9 شدید متاثر

دکی (نمائندہ جنگ) بلوچستان کے شہر دکی میں خناق سے دو بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق 9بچے متاثر مزید ہلاکتوں اورمرض پھیلنے کا خدشہ متاثرہ بچوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرمنتقل کردیا ۔ ڈاکٹر خالقداد کے مطابق یہ مرض خناق ہے۔ تفصیلات کے مطابق دکی میں وبائی مرض نےخطرناک شکل اختیارکرلی علامات میں بچے کا گلا سوج جانا اور تیز بخار شامل ہے۔دوبھائی محمدعثمان عمر11سال اور محمد زبیر عمر 9سال اورحکمت اللہ ولد حمداللہ عمر 9سال ہلاک ہوگئے جبکہ محمدبلال کریم خان بخت اللہ حبیب الرحمان قادرخان مصطفی سمیت 9بچے مرض میں مبتلا ہیں جن کی عمریں 5سے 10سال تک ہیں جنہیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹرخالقداد جلالزئی کے مطابق یہ مرض خناق ہوسکتاہے جوانگور کے سیزن میں پایا جاتا ہے جس سے بچے متاثر ہوتے ہیں۔
تازہ ترین