• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، وزراء اور تمام سرکاری عہدیدار ایک مرتبہ پھر اپنا حلف پڑھیں، چوہدری شجاعت

اسلام آباد (صالح ظافر) مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے وزیراعظم، تمام وزراء، حکومت کے تمام عہدیداروں اور ایسے تمام افراد، جنہوں نے اپنے انتظامیہ میں اپنے عہدے کا حلف لیا ہے، کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا حلف پڑھیں تاکہ ان سے کسی بھی موقع پر کیے گئے اُن وعدوں کی خلاف ورزی نہ ہو جو انہوں نے حلف اٹھاتے ہوئے کیے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین علیل تھے اور بیرون ملک علاج سے واپسی کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود پیمانے پر شروع کر دی ہیں اور آنے والے مہمانوں سے ملاقات بھی کر رہے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر ملک کے عہدیدار اپنے حلف پر من و عن عمل کریں تو ملک کے عوام کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں اور کئی چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین ساور سابق صوبائی وزیر نصر اللہ دریشک بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت نے آزادی مارچ اور مولانا کے دھرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال سے دانشمندی سے نمٹنا ہوگا۔

تازہ ترین