صوابی( نمائندہ جنگ ) ارشد علی ایڈوکیٹ صوابی بار ایسو سی ایشن کے تیسری بار صدر ، محمد صغیر خان ایڈوکیٹ آٹھویں بار جنرل سیکرٹری جب کہ ظفر علی نائب صدر اور ولایت خان ایڈوکیٹ گیارہویں بار لاہور ایسو سی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ ارشد علی ، محمد صغیر خان جنرل سیکرٹری ‘سردار حسین جوائنٹ سیکرٹری ، محمد عاقل فنانس سیکرٹری اور مس صفیہ رانی سیکرٹری لائبریرین پہلے سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے اسی طرح چھوٹا لاہور بار کے انتخابات میں ولایت خان صدر منتخب ہو گئے دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری تنویر شہزاد ایڈوکیٹ ، نائب صدر اعجاز انور ایڈوکیٹ ، شاہد نعیم جوائنٹ سیکرٹری ، سلیم بہادر ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری اور گوہر خان ایڈوکیٹ لائبریرین سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو ئے تھے۔