• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے ؟

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ مچلھی کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے تاہم دورِ حاضر میں اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

مچھلی کے بعد دودھ کا استعمال کیسا ہے ؟


یہ بھی پڑھیے: آم کے’ معجزاتی‘ پتوں سے شوگر کا علاج

ماہرین غذائیت کے مطابق مچھلی اور دودھ کے ایک ساتھ استعمال سے کسی قسم کے نقصان کی سائنسی یا طبی طور پر کوئی دلیل نہیں ملتی، یہ صرف ایک کہانی ہے، ان دو کھانے کی اشیا کا بیک وقت استعمال سے نقصان صرف ایک صورت میں ہوسکتا ہے کہ مچھلی یا دودھ میں سے کسی ایک سے الرجی ہو۔

ماہرین کے مطابق ا گر دونوں کی غذائیت اور افادیت کو دیکھا جائے تومچھلی اور دودھ دونوں ہی ہائی پروٹین اور مکمل غذائیں ہیں، کسی بھی بیماری کے بعد کمزوری سے نجات پانے کے لیے ان کا ایک ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں غذاؤں کو صحیح طریقے سے پکا کر کھایا جائے، اگر مچھلی کچی رہ گئی یا دودھ مناسب طریقے سے ابال کر نہ استعمال کیا جائے تو انفیکشن کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے، جس میں خارش یا غذا کا ہضم نہ ہونا شامل ہے۔

مچھلی کے ساتھ دودھ کا استعمال ۔۔۔ ہاں یا نہیں ؟

مچھلی کھانے کے بعد دودھ کا استعمال قطعاً خطرناک نہیں ، مگر ان دونوں غذاؤں کا استعمال صحت کے لیے کچھ خاص نہیں جانا جاتا، خاص طور پر اُن کے لیے جن کا معدہ یا قوتِ مدافعت کمزور ہو ۔

یہ بھی پڑھیے: شوگر کےمریض کھجور کھا سکتےہیں؟

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر انتہائی ضروری نہ ہو تو ان دونوں غذاؤں کے ایک ساتھ استعمال سے گریز ہی کرنا چاہیے۔

تازہ ترین