آسانی سے آ جانے والا موٹاپا بڑی مشکلوں سے جاتا ہے، مگر اس کا ایک آسان حل ’ایلو ویرا جوس ‘ کی شکل میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کڑوے کریلوں کے بے شمار فوائد
موٹاپے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو کریش ڈائیٹ، مہنگے سپلیمنٹس کا آپشن خطر ناک ہے اس سے وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ بیماریاں اور کمزوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایلو ویرا موٹاپے کا ایک سستا ترین اور آسان حل ہے، اسے کئی طریقوں سے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر کے موٹاپے سے جان چھڑانے کے ساتھ ساتھ جلد، بال خوبصورت اور خون بھی صاف کیا جا سکتاہے۔
ایلو ویرا کےچند اہم فوائد
ایلوویراسے معدے کی صفائی
ایلوویرا قدرتی جڑی بوٹی ہے جس کے کوئی نقصانات نہیں ہیں، اس کے پتوں میں موجود کڑوے جیل کی مدد سے پیٹ کی صفائی کے ساتھ ساتھ خون بھی صاف ہوتا ہے، مرغن غذائیں کھا لینے سے بد ہضمی کی شکایت ہو جائے تو ایلوویرا کے استعمال سے کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے جبکہ کھانے میں موجود چکنائی خون میں شامل ہو کر جمنے کے بجائے زائل ہو جاتی ہے۔
چربی اور کاربوہائیڈریٹس کو جلاتا ہے
موٹاپے کے دو اہم جز کاربوہائیڈریٹس اور چربی کو گھلانے میں مدد کرتا ہے، ایک کپ ایلو ویرا جوس ہر کھانے کے بعد یا ورزش کرنے سے پہلے حیران کن نتائج فراہم کرتا ہے، ایلوویرا کا استعمال کے ساتھ ساتھ اگر ورزش بھی کر رہے ہوں تو وزن میں کمی میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، ایلویرا نئے پٹھوں کو بھی بننے میں مدد دیتا ہے، اگر موٹاپے کو تن سازی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ایلویرا جوس ایک بہترین آپشن ہے۔
چینی کے مضر اثرات سے بچاتا ہے
شوگر کے مریضوں کے لیے ایلوویرا جوس بہترین ٹانک ثابت ہو سکتا ہے، ایلوویرا انسولین کا کردار بھی ادا کرتاہے، ایلوویرا جیل کھانے یا پینے سے جوڑوں کے درد میں بھی آرام آتا ہے ۔
میٹابالزم کا عمل تیز کرتا ہے
انسانی جسم کا اگر میٹابالزم صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے تو مطلب سب خیریت ہے، مگر نا مناسب غذاؤں اور مضر ِ صحت مشروبات سے میٹابالزم بگڑ جاتا ہے جس سے نظام ہاضمہ بگڑ جاتا ہے اور قبض کی بھی شکایت ہو سکتی ہے، ایلوویرا میٹا بالز کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے وزن میں کمی سے روکنے والے اجزا خارج ہو جاتے ہیں جس سے انسان خود کو ہلکا محسوس کرتا ہے۔