خاموش اور خطرناک بیماری شوگر سے بہت سے لوگ پریشان ہیں اور ادویات کے استعمال سے تنگ آ چکے ہیں، شوگر کا علاج آم کے پتوں سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شوگر والی اشیا کی تشہیر پر پابندی عائد
ماہر غذائیت کے مطابق آم کے پتوں میں قدتی طور پر ’ منگفرین ‘ پائے جانے کے باعث انزائم ’الفا گلوکوسیڈیس‘ کو روکنے میں مدد ملتی ہے جس کے باعث انسانی جسم میں کاربوہائیڈریٹس کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے، نضامِ ہاضمہ تیز ہوتا ہے اور خون میں شوگر کی مقدار متوازن رہتی ہے۔
دہائیوں پرانے چینی طریقے سے جاری دمے اور شوگر کے علاج میں استعمال ہو نے والے آم کے پتوں سے انسولین کی مناسب مقدار بننے اور گلوکوز کو صحیح طریقے سے استعمال ہونے میں مدد ملتی ہے، اس میں بھاری مقدار میں پیکٹن اور و ٹامن سی پائے جانے کی وجہ سے کولیسٹرول اور شو گر لیول بھی متوازن رہتا ہے رات کو بار بار پیشاب کا آنا، آنکھوں کے دھندلے پن سے بھی نجات ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایک مہینہ لگا تار انگور کھانے سے کیا ہوتا ہے؟
آم کے پتوں کو معجزاتی پتے بھی کہا جاتا ہے، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانےکی وجہ سے آم کے پتے جسم سے فاضل مادے زائل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔
آم کے پتوں کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے ؟
10 سے 15 آم کے پتوں کو پانی میں ابال لیں، رات بھر کے لیے ڈھانپ کر چھوڑ دیں، صبح پتے چھان کر نہار منہ یہ پانی پئیں، آم کے پتوں کا استعمال بالکل محفوظ ہے جس کا کوئی نقصان نہیں، اس کے روزانہ استعمال سے چند مہینوں میں شوگر لیول متوازن اور بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
احتیاط
آم کے پتوں کے استعمال کے دوران کھانے پینے کا بھر پور خیال رکھیں ۔
مرغن اور میٹھی چیزوں سے پر ہیز کریں۔
روزانہ کی بنیاد پرچہل قدمی یا مکمل ورزش کریں۔
ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔