برطانیہ میں پاور اسٹیشن کے 375 فٹ بلند کولنگ ٹاور کو دھماکے سے گرا دیا گیا۔
تاریخی کولنگ ٹاور کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے زمین بوس کردیا گیا۔
احتیاطی تدابیر کے تحت ٹاورز کے قریب ایک سوچالیس گھروں کو خالی کروالیا گیا تھا۔
اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔