• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان بار انتخابات‘گرینڈ الائنس کا پورا پینل کامیاب

مردان ( نمائندہ جنگ) مردان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گرینڈ الائنس کا پورا پینل کامیاب ہوگیا ۔ گزشتہ روز بار انتخابات سینئر قانون دان شمس القمر کی نگرانی میں مکمل ہوئے ۔ اے این پی ،جماعت اسلامی ،قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف پر مشتمل گرینڈ الائنس کے امیدواروں اور پیپلزپارٹی ،جے یو آئی اور تحریک انصاف ناراض گروپ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہواگرینڈ الائنس کے صدارتی امیدوار امیرحسین ایڈووکیٹ 213ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل نوربادشاہ ایڈوکیٹ کو 205ووٹ ملے ، نائب صدارت کے عہدے پر بشیراحمد ایڈووکیٹ297ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل گلزار احمدکو126ملے ۔ آصف اقبال ایڈووکیٹ 279 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری جبکہ ان کے مدمقابل یوسف شاہ ایارنی کو 145ووٹ ملے اس طرح جائنٹ سیکرٹری کی نشست پر طارق خان ہوتی کو 265اورمدثر اقبال کو 144ووٹ ملے جبکہ فنانس سیکرٹری شپ کے عہدے پر شمس الرحمان 226ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل جعفر شاہ نے 195ووٹ حاصل کئے ۔
تازہ ترین