مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں جانے کا فیصلہ ہو چکا، آزادی مارچ کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی باتیں افواہ ہیں۔
لاہور میں صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ن لیگ کے اہم رہنما شریک ہیں۔
ماڈل ٹائون میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں اور حکمت عملی کے حوالے سے بھی غو کیا جارہا ہے۔