آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کامیاب آپریشن: بچے کے سینے میں پیوست پیچ کس نکال دیا گیا

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے بچے کی زندگی بچالی۔ 9 سالہ ارسلان سینے میں دل کے قریب پیچ کس لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے آپریشن میں 2 پیڈز کارڈک سرجنز سمیت 4 ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

اسپتال حکام کے مطابق 9 سالہ ارسلان سینے میں دل کے قریب پیچ کس گھسنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ایسے خطرناک آپریشن کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

ارسلان کے والدین کے مطابق بچہ ماموں کے گھر میں رہتا ہے جہاں بچہ اسکرو ڈرائیور سے کھیل رہا تھا کہ بھاگتے ہوئے اسکرو ڈرائیور ارسلان کے سینے میں پیوست ہوگیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ گئے جنہوں نے بچے کے آپریشن سے معذرت کرلی جس کے بعد بچے کو قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا۔

ڈاکر عبدالستار نے بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا کیوں کہ سینے میں جس جگہ بچے کو اسکرو ڈرائیور لگا تھا وہاں دماغ اور دل کی وینز ہوتی ہیں تاہم ہمارے سرجنز نے انتہائی مہارت سے بچے کا آپریشن کیا۔

صحت سے مزید