• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان واضح کریں کس کے ساتھ ہیں؟، کھوڑو

نثار کھوڑو کا فضل الرحمان سے پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمان واضح کریں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نثار کھوڑو کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی بنی ہوئی ہے، لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف، مولانا فضل الرحمان کی یہ کیسی دہری سیاست ہے۔

فضل الرحمان واضح کریں کس کے ساتھ ہیں ؟ کھوڑو


انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟

پی پی سندھ کے صدر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کے لیے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سندھ حکومت سے سہولیات لے کر سندھ میں حکومتی جماعت کے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم وغصے کا شکار ہیں۔

تازہ ترین