وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو (1122) کے 3400 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا۔
مستقل کئے گئے ملازمین کو دو ہفتے میں سروس اسٹرکچر دینے کے ساتھ ان کا 50 فیصد ایمرجنسی الاؤنس بھی بحال کر دیا جائے گا۔
ریسکیو 1122 کے 15 سال مکمل ہونےپر تقریب کا انعقاد کیا، وزیراعلیٰ نے ریسکیو سینٹر کا دورہ کیا اور ورکرز کی مشقیں دیکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز نے اپنی محنت سے ادارے کو بہترین بنا دیا ہے، ریسکیو ورکرز عوام کی دعائیں بھی سمیٹ رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا دائرہ تحصیل کی سطح تک پھیلایا جارہا ہے،7 منٹ اوسط رسپانس ٹائم کا ریکارڈ برقرار رکھنا قابل ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 اب تک 75 لاکھ لوگوں کو مدد فراہم کرچکا ہے، اربو ں روپے کی املاک بچانے کے ساتھ ایک لاکھ 35 ہزار فائر ایمرجنسیز میں فوری رسپانس دیا گیا۔