• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعام بٹ نے دوحا میں جاری ورلڈ بیچ گیمز میں ریسلنگ کا گولڈ میڈل جیت لیا۔ انعام نے چھ باوٹس میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک بار پھر خود کو چیمپئن ریسلر منوالیا۔

ریسلر انعام بٹ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

انعام بٹ دوحہ میں ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں۔پیر کو نوے کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں انعام بٹ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے ریسلر داتو مارسا گیشولی کو پانچ ۔ دو سے شکست دی۔ ایک موقع پر جارجیئن ریسلر دو۔ صفر سے برتری حاصل کئے ہوئے تھے لیکن انعام بٹ نے آخری پندرہ سیکنڈز میں بازی پلٹی اور تین مرتبہ اپنے حریف کو دھول چٹاتے ہوئے پانچ ۔ دو سے فتح اپنے نام کرلی۔

جیت کے بعد انعام بٹ نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور سجدہ کیا۔

انعام نے اس سے قبل سیمی فائنل میں اسپین کے ریسلر کو چت کیا تھا جبکہ گروپ کے میچز میں بھی انعام بٹ نے تمام چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

گروپ میں انعام بٹ نے پرتگال، جارجیا، آذربائیجان اور ترکی کے ریسلرز کو زیر کیا تھا۔

تازہ ترین