• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ارشاد کی نماز جنازہ لوٹن میں ادا کردی گئی

لوٹن (نمائندہ جنگ) ممتاز مذہبی شخصیت چوہدری ارشاد آف چوکی کوٹلی جو گزشتہ بدھ کے روز رحلت کرگئے نماز جنازہ لوٹن سینٹرل ماسک میں جمعرات کے روز مولانا حافظ اعجاز احمد نے ادا کرائی۔ اس موقع پر مولانا حافظ اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری ارشاد مرحوم جامعہ الاکبریہ سیلبرن روڈ اور لوٹن سینٹرل ماسک کی مذہبی سرگرمیوں سے وابستہ رہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان، چوہدری امتیاز حسین، مولوی منظور حسین، مولانا حافظ سلیم، مولانا حافظ جہانگیر اور حاجی محمد یعقوب، چوہدری محمد اشرف، ریاض بٹ اور راجہ سلیم اختر سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی شامل تھی اور مرحوم کے صاحبزادگان مبارک ارشاد اور حبیب ارشاد سے اظہار تعزیت کیا، دیگر اظہار تعزیت کرنے والوں میں راجہ زبیر اقبال کیانی، چوہدری عبدالقیوم، شبیر حسین ملک شامل ہیں۔
تازہ ترین