• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہر میں لاکھوں کے ڈاکے، 3 گاڑیاں، 6 موٹرسائیکل بھی غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں ،پانچ موٹرسائیکلوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک موٹر سائیکل اڑا لی گئی ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپوروڈسے محمد شبیر شیخ کی مہران کار نمبر ایل ای ای-2647،تھانہ سول لائن کے علاقہ خادم حسین روڈسے اسدشہزاد اسدکی کار نمبراے ایف جے-476،تھانہ سول لائن کے علاقہ مال روڈسےحفیظ احمدکی کرولاالٹس کارنمبرایف ڈبلیو-679،تھانہ کینٹ کے علاقہ ایم ایچ چوک سےزاہد بشیر کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے-699،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادسے محمد خان کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایل 984،تھانہ مورگاہ کے علاقہ مورگاہ روڈسے محمد ظہور کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی ڈبلیو9749،تھانہ مری کے علاقہ مسیاڑی ٹرن سے عید مرجان کی موٹر سائیکل ہنڈا 70نمبر آرآئی او-1787چوری ہوگئی۔تھانہ صادق آبادکو ثاقب علی نے بتایا کہ چنگیز خان میرا موٹرسائیکل لے کر غائب ہو گیا ۔تھانہ کینٹ کو محمد عمر شمس نے بتایا کہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ2 نامعلوم افراد میری دکان میں آئے اور اسلحہ کی نوک پر دراز میں سے ایک لاکھ80ہزار روپے نکال کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کو وقاص نے بتایا کہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ3 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارآگئے۔ملزمان اسلحہ کی نوک پر میری دکان میں سے نیو اور رپیئرنگ والے کچھ موبائل اور پونے دولاکھ روپےجبکہ عبدالرحمن کی دکان سے4لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ کہوٹہ کو سید آصف نے بتایا کہ 2نامعلوم اشخاص اسلحے کی نوک پر میرےڈمپر کو روک کر 40ہزار روپے ، موبائل فون و دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون مرکز سے منصور قیصر کا بیگ چوری کر لیا گیا ۔ جس میں 53 ہزار روپے اور دیگر کارڈ موجود تھے۔ شالیمار پولیس عامر علی رپورٹ پر کامران شہروز کے خلاف 6 لاکھ روپے ، محمد زاہد کی رپورٹ پر اظہر سلیم کے خلاف 80 لاکھ روپے ، انڈسٹریل ایریا پولیس نے عمران الرحمنٰ کی رپورٹ پر راخیل کے خلاف 7 لاکھ روپے اور لوہی بھیر پولیس نے انصر شاہد کی رپورٹ پر ریحان کے خلاف 10 کروڑ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر لیا ۔ بنی گالہ پولیس نے ملوٹ کے عبد الرحمنٰ کی رپورٹ پر نصیر حسین اور حسین شاہ کے خلاف زمین پر قبضہ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین