• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30سال بعد سی ڈی اے کا سیکٹر ای12 ڈویلپ کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) 30سال پہلے کھلنے والے سیکٹر ای بارہ کی قسمت اب جاگی ہے اور سی ڈی اے نے اسلام آ باد ہائی کورٹ کے حکم پر اس سیکٹر میں ڈویلپمنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیکٹر 1989میں کھولا گیا تھا۔سیکٹر کا ابھی تک مکمل قبضہ سی ڈی اے کے پاس نہیں ہے البتہ جزوی قبضہ مو جود ہے اسی لئے صرف سروس روڈ نارتھ کا ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔ یہ سڑک نو کروڑ 71لاکھ میںتعمیر ہوگی ۔ سیکٹر کے انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کا پی سی ون منظور کرلیا گیا ہے جس کی لاگت چھ ارب 63کروڑ روپے ہے۔سیکٹر آئی پندرہ بھی 14سال پہلے کھولا گیا تھا اور اب اس کا پی سی ون منظور کیا گیا ہے جس کی لاگت پانچ ارب 65کروڑ روپے ہے۔ اس سیکٹر کا قبضہ سی ڈی اے کے پاس ہے۔ سیکٹر آئی الیون میں ڈویلپمنٹ مکمل نہیں ہوئی یہاں ا ضافی پلاٹس بھی تخلیق کئے گئے جس نظر ثانی شدہ لے آئوٹ پلان اب منظور کیا گیا ہے۔ اس کا پی سی ون بھی منظور کرلیا گیا ہے جس کی لاگت دو ارب 61کروڑ روپے ہے۔
تازہ ترین