• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرئوف عالم کے والد کی فاتحہ خوانی سیاست دانوں‘ سابق و موجودہ ارکان اسمبلی‘ صنعتکاروں‘ بزنس مینوں کی شرکت،پیر نقیب الرحمان نے دعا کرائی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر‘ جنگ نیوز) ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالرئوف عالم کے والد محمد اسلم کے ایصال ثواب کیلئے پیر کی شام اُنکی رہائشگاہ پر قرآن خوانی ہوئی۔ سجادہ نشین عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمان نے دعا کرائی جس میں اعلیٰ سول و فوجی عہدیداروں‘ ایف آئی اے‘ پولیس اسلام آباد اور انتظامیہ کے حکام‘ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید‘ سابق صدر خالد جاوید‘ شیخ طارق صادق‘ ناصر خان‘ عامر وحید شیخ‘ میاں شوکت مسعود‘ شیراز مسعود‘ وقاص مسعود‘ زبیر ملک‘ بلیو ایریا ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ صغیر ملک‘ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک‘ سابق صدر کاشف شبیر‘ گروپ لیڈر سہیل الطاف‘ معروف ماہر تعلیم راحت قدوسی‘ پروفیسر مسعود سلطان‘ پاکستان سی این جی اسٹیشن مالکان ایسوسی ایشن کے صدر سمیع خان‘ سیکرٹری جنرل یاسر رضا چوہدری‘ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز‘ وزیراعظم کے سابق مشیر ایوی ایشن ڈویژن سردار مہتاب خان‘ راولپنڈی کے مسلم لیگی رہنما راجہ ناصر‘ فیصل سخی بٹ‘ سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ‘ سابق ایم این اے نسیم الرحمان‘ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ سمیت راولپنڈی اسلام آباد‘ پشاور‘ ہری پور‘ میرپور‘ لاہور اور دوسرے چیمبروں کے سابق و موجودہ صدور‘ راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے بڑے تاجروں حاجی شیخ وحید‘ شیخ رزاق‘ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کریم عزیز ملک‘ اعجاز عباسی‘ عبدالوحید چوہدری اور درجنوں دوسرے بزنس مینوں‘ صنعتکاروں‘ عزیزو اقارب نے شرکت کی۔ کامرس رپورٹر کے مطابق سید ظفر علی شاہ‘ ظفر بختاوری‘ وقار چوہان‘ عاطف اکرام شیخ‘ احمد حسن مغل‘ بیرسٹر دانیال تنویر‘ عارف جیوا‘ راجہ حامد نواز‘ جمیل ہاشمی‘ سردار طاہر‘ شاہد غفور پراچہ‘ نوید ملک‘ زاہد رفیق‘ کرنل فاروق بھی قرآن خوانی کے بعد دعا میں موجودتھے۔
تازہ ترین