• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ روڈ کی صفائی ‘ بیٹ عملے کے ٹرائی سائیکلیں اور سامان حوالے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے یونیورسٹی روڈ کی صفائی کے لئے بیٹ عملے کو ٹرائی سائیکلیں اور سامان حوالہ کر دیاجن کے ذریعے یونیورسٹی پر پڑے چھلکے اور کچرے کو اٹھا کرکوڑا دان منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈبلیو ایس ایس پی نے سڑکوں اور گلی محلوں میں پڑے چھلکوں اور کچرے کو اٹھانے کے لئے بیٹ سسٹم شروع کیا تھا ۔ سڑکوں کو بروقت صاف رکھنے کے لئے اب آزمائشی بنیادوں پر ٹرائی سائیکلیں خریدی گئی ہیں ابتدائی طور عملے کو تین سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں جن کے ساتھ عملے کے لئے حفاظتی ، چھلکوں، پلاسٹک تھیلوں اور کچرے کو اٹھانے کاسامان بھی ہے۔ مقصد کے لئے روڈ کو تین بیٹ میں تقسیم کیا گیا ہے عملہ صبح سات سے شام سات بجے تک سڑک کی صفائی کا کام کرے گا۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس کا دائرہ دیگر سڑکوں تک بڑھایا جائے گا۔شہر کی صفائی کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی جدید آلات سے استفادہ اور نت نئے طریقے استعمال کر رہی ہے۔
تازہ ترین