اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے پی ٹی آئی کا اتحادی بننے پر مولانا فضل الرحمن سے کہا ہے کہ اپنی پوزیشن واضح کریں کیونکہ جمعیت علمائے اسلام لاڑکانہ کی تنظیم ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف مولانا فضل الرحمن کی یہ کیسی دہری سیاست ہے۔