• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجرہ شاہ مقیم: وین الٹ گئی، 5 مسافر زخمی

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین لاہور سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ حجرہ شاہ مقیم کے قریب اختر آباد میں اچانک وین کا ٹائر پھٹ گیا۔

وین الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار ایک خاتون سمیت 5 مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: رحیم یار خان میں وین الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق

زخمیوں میں کاشف، شوکت، ارشاد، جبار اور گلشن شامل ہیں،جنہیں رینالہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین