• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ میں آندھی سے دیوار گر گئی، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 34 جی ڈی میں رات کو آندھی کی وجہ سے دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ضعیف میاں بیوی اور ایک 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوا ہے، جبکہ لڑکی زخمی ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 85 سالہ دل میر، 80 سالہ بھاگاں بی بی اور 8 سالہ عدنان شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین