پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی علالت کےباعث ان کی سرکاری مصروفیات اور کل دیپالپور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا،ڈاکٹروں نےانہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے نزلہ ، زکام اور بخار کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے،ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرکےانہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےسرکاری مصروفیات اور کل دیپالپور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے،شہباز شریف نے گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے باجود پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔