آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نارووال میں خواجہ سرا نے تین سالہ بچی کو اغواء کرلیا

نارووال کی تحصیل ظفروال میں خواجہ سراتین سالہ بچی کو اغواء کرکے لے گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق معصوم بچی کے اغواء کا واقعہ ظفروال کے محلہ رنگ محل میں پیش آیا، اغواء کیے جانے والی بچی کے والد کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا علی رضا عرف سونیا کا اُن کے گھر آناجانا تھا ملزم سے اُن کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد جب تلاش شروع کی گئی تو مقامی سی سی ٹی وی سے حاصل ہونے والی فوٹیج دیکھ کر اہل خانہ نے ملزم کی شناخت کی۔

ظفروال کے ڈی ایس پی خالد ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس بچی کو جلد بازیاب کرلے گی۔

قومی خبریں سے مزید