• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے ملک میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی ہے: سعید غنی

گزشتہ رات کتے کے کاٹنے کے واقعے کے حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہی نہیں پورے ملک میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی ہے۔

پورے ملک میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی ہے: سعید غنی


انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کتوں کے خاتمے کے لیے مہم شروع کرنا پڑے گی، گزشتہ روز کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ‎رات گئے کراچی میں ایک پاگل کتے نے 25 افراد کو اپنا نشانہ بنایا تھا تاہم صبح کے وقت یہ کتا ایف سی ایریا کی جھاڑیوں سے مردہ‎ حالت میں ملا جسے علاقہ مکینوں نے شناخت کر لیا۔

کتے کی تلاش میں رات بھر رینجرز، پولیس اور ریسکیو اداروں کا ایف سی ایریا میں آپریشن جاری رہا۔‎

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 23 افراد زخمی

پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے شناخت کیے جانے کے باوجود اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ گزشتہ روز اسی پاگل کتے نے بڑی تعداد میں لوگوں کو کاٹا تھا یا وہ کوئی اور کتا تھا۔

بڑھتے ہوئے سگ گزیدگی کے واقعات کے بعد عوامی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ شہر کو کتوں سے نجات دلانے کے لیے مہم شروع کی جائے اور انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین