پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاست میرے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی گرتی صحت کو میری پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگست سے کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید میرے والد ابھی تک طبی سہولیات کے منتظر ہیں، اُنہیں طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: زرداری کے خلاف کون بنا وعدہ معاف گواہ؟
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ناصرف انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ فریج تک مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی انسولین اور دیگر دوائیں رکھ سکیں۔
چیئرمین پی پی نے خبردار کیا کہ اگر خدانخواستہ میرے والد کو کچھ ہوا تو میں اس حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔
یہ بھی پڑھیے: زرداری کی اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد
انہوں نے کہا کہ تمام اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم اپنے اصول اور جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔