• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کے دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں، گورنر پنجاب

جے یو آئی کے دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کی ٹائمنگ درست نہیں ہے۔

گجرات میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت کشمیر کاز سب سے اہم ہے، حکومت اور قوم کو کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر ان کے عزائم اچھے نہیں لگ رہے۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک سے جہالت اور غربت کا خاتمہ کرنا، نظام عدل، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بہتر بنانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں آب پاک اتھارٹی قائم کردی گئی ہے، جس کے تحت آئندہ 4 سال میں پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور آبادی میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے میں پنجابی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے اور جلد ہی گورنر ہاؤس میں ’پنجابی کلچر ڈے‘ منایا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے المدثر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

چوہدری محمد سرور نے تقریب میں ادارے کے طلبا و طالبات کی جانب سے پیش کردہ پرفارمنس کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

تازہ ترین