• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ذخائر سے 4.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور50 بیرل تیل دستیاب ہوگا۔تیل اور گیس کی دریافت ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کوہاٹ ای ایل کا مشترکہ منصوبہ ہے۔جس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) بطور آپریٹر 50 فیصد،ِ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ ( ایم پی سی ایل ) 33.33% اور سیف انرجی لمیٹڈ ( ایس ای ایل ) 16.67 فیصد کی حصہ دار ہیں ۔

تازہ ترین