• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہد حیات نے اپنے دور میں پولیس کا مورال بلند کرنے میں اہم کرادار ادا کیا

کراچی (ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر) سابق کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے اپنے دور میں پولیس کا مورال بلند کرنے میں اہم کرادار ادا کیا۔

شاہد حیات نے اپنے دور میں پولیس کا مورال بلند کرنے میں اہم کرادار ادا کیا


کراچی آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کے بعد بہت سے پولیس افسران اور اہلکار تذبزب کا شکار تھے کیونکہ بہت سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے سیاسی جماعتوں کیساتھ تعلقات تھے جبکہ عسکری ونگز ،کلعدم تنظیمیں اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کی کارروائیوں کے بعد پولیس کا مورال بہت گر گیا تھا،شاہد حیات نے ملزمان کو پکڑنے اور پولیس مقابلوں میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کو ریوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا،پولیس افسران کے مطابق اس سے قبل کسی بھی ریوارڈ کا اعلان ہونے کے بعد برسوں گزر جاتے تھے لیکن ریوارڈ ملتا نہیں تھا لیکن شاہد حیات نے ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر ریوارڈ دیئے جبکہ کسی بھی "دباؤ"میں آئےبغیر کارروائی کرنے کے احکامات دئیے جسکی وجہ سے پولیس کا مورال بلند ہوا ۔

تازہ ترین