• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 انچ زمین کے ٹکڑے پر کروڑ پتی برطانوی پڑوسیوں میں شدید اختلافات

لندن (نیوز ڈیسک)12 انچ زمین کے ٹکڑے پر کروڑ پتی برطانوی پڑوسیوں میں شدید اختلافات ، زمین کے اس ٹکڑے پر قبضے کے لیے عدالتی جنگ جاری ، زمین کے اس ایک فٹ ٹکڑے کے لیے تین ملین پاؤنڈ (لگ بھگ ساڑھے 59 کروڑ پاکستانی روپے) کے ایک نئے تعمیر شدہ مکان کو جزوی طور پر گرایا بھی جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹام گوئٹربوک اور انکی اہلیہ ہیلن کا کہنا ہے کہ انکے پڑوسی نے اپنے عالیشان مکان کی تعمیر کے دوران انکے حصے کی زمین پر قبضہ کرلیا تھا، یاد رہے کہ اس جگہ سے متصل وہ سائٹ جہاں پر دوسری عالمگیر جنگ کے دوران جرمن فضائیہ (لوفت وافے) نے بمباری کی تھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ سابق سٹی ٹریڈر 52 سالہ الیکس میک پیل اور انکی اہلیہ ہیلن نے اپنے چھ کمروں کا جب محل نما مکان تعمیر کیا تو انہوں نے ہماری زمین سے اس قدر قریب تک اپنی تعمیرات کیں کہ ہمارا قطعہ اراضی کا کچھ حصہ بھی انکی بیس مینٹ میں آگیا۔لیکن مسٹر میک پیل جو کہ پروفیشنل موٹی ویشنل اسپیکر ہیں اپنے پڑوسی کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، اُن کا کہنا ہے انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔
تازہ ترین