• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اقتصادی فورم،کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عالمی اقتصادی فورم نے عالمی مسابقتی انڈیکس کے تحت پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے تناظر میں2019ء میں نیب کی عوام کو بد عنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی اقتصادی فورم کی کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ مشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو عالمی اقتصادی فورم کی عالمی مسابقتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا، چیئرمین نیب نےکہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ نیب کی آگاہی اور تدارک کی ملک گیر مہم کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ عامر جہانگیر نے چیئرمین نیب کو گزشتہ 12 ماہ کے دوران 4 مسابقتوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ادارہ جاتی سطحوں پر اچھی پیشرفت کی ہے اور اس کی درجہ بندی میں دو درجے بہتری سے107 ویں نمبر پر آگیا ہے جو کہ گزشتہ سال 109 نمبر تھی۔
تازہ ترین