• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،ایک اور شہری ڈینگی کا شکار ،مزید 226کیس رپورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے،اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ)راولپنڈی کے آریہ محلے کا رہائشی ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوگیا،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے ہسپتالوں میں مزید226مریض رپورٹ ہوئے ہیں، راولپنڈی کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل643مر یض موجود ہیں جن میں سے461ڈ ینگی کے کنفرم کیسز ہیں۔ ادھر غیر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 121 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، کینٹ ایریاز سے مزید 19 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، کینٹ ایریاز میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ڈپٹی ڈی ایچ او کینٹ نے گزشتہ روز طہماسب آباد سمیت دیگر ایریاز کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، اس دوران ٹیکنالوجسٹ نے بھی ڈھوک سیداں روڈ کا دورہ کیا،گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈینگی کے 134 مریض داخل تھے جن میں 100 میں ڈینگی کنفرم تھا، ہولی فیملی میں گزشتہ روز 278 ڈینگی کے مریض داخل تھے جن میں251 میں ڈینگی کنفرم ہے، بے نظیر ہسپتال میں 255 مریض داخل تھے جن میں 155 میں ڈینگی کنفرم تھا ۔
تازہ ترین