• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں موٹر سائیکل سٹینڈ پر اوورچارجنگ شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سائیکل سٹینڈ عملہ نے مریضوں و لواحقین سے موٹر سائیکل پرچی پر اوورچارجنگ شروع کردی۔سایئکل سٹینڈ عملہ نے ہسپتال انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے دو قسم کی رسیدیں پرنٹ کروا رکھی ہیں ایک قسم کی پرچی پر پارکنگ فیس 10 روپے درج ہے جو کہ ہسپتال انتظامیہ کو چھاپے کے دوران دکھائی جاتی ہے جبکہ لواحقین کو دوسری قسم کی پرچی جس پر 20روپے پرنٹ ہیں۔20روپے والی پرچی موٹر سائیکل کیلئے لواحقین کو دی جاتی ہے جس پر ہسپتال میں ائے ہوئے لوگوں نے انتظامیہ کو شکایت کی اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے سائیکل سٹینڈ عملہ کو ٹھیکہ کینسل کرنے کیلئے آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین