• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے پھر شدید احتجاج

دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا ہے۔

بھارتی فورسز نے ایل او سی سے متصل نیزہ پیر سیکٹر میں آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بزرگ شہری اور بچی شہید ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 8 بے گناہ شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج کا جان بوجھ کر شہریوں کے نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے 2017 کے بعد سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین