• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، فضل الرحمٰن سے مذاکرت کے لیے راضی ہوگئے

وزیراعظم، فضل الرحمٰن سے مذاکرت کے لیے راضی ہوگئے


وزیراعظم عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے مذاکرات کےلیے راضی ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیاسی حل کےلیے مذاکرات میں کوئی مضائقہ نہیں۔

عمران خان نے آزادی مارچ کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ذمے داری وزیر دفاع پرویز خٹک کو سونپ دی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کے مسئلے پر وزیر دفاع کمیٹی قائم کریں اور اپنی مرضی سے ممبران کا چناؤ کریں۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ، ملکی سیاسی و معاشی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے کور کمیٹی کو اپنے دورہ چین، ایران اور سعودی عرب پر اعتماد میں لیا۔

تازہ ترین