• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مداخلت کی وجہ سے کے فور مکمل نہیں ہورہا، رضاہارون

سابق صوبائی وزیر اور سیاسی رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ پانی کی قلت اور کے فور پراجیکٹ میں غیر ضروری سیاسی اور بیوروکریسی کی مداخلت کے باعث پینے کے پانی کا یہ اہم ترین منصوبہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پا رہاہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کو کروڑوں گیلن اضافی پانی میسر آ سکے گا، جو تین مختلف مراحل میں شہریوں کی بنیادی ضرورت پوری کر پائے گا۔

لیکن سیاسی مداخلت کے باعث موجودہ حکومت ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس منصوبہ کی اہمیت اور تین کروڑ شہریوں کی زندگیوں کیلئے انتہائی بنیادی انسانی ضرورت، پانی کو سامنے رکھتے ہوئے اس قومی ایمرجنسی کی صورت میں مکمل آؤٹ سورس کر دیا جائے اور سیاسی اثر رسوخ سے آزاد ادارے کے ذریعے اس منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین