• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلر کی تعیناتی کے وقت بھی خدشات کا اظہار کیا تھا،بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ملوث وائس چانسلر ،سیکورٹی افسر اور ان میں ملوث افراد کے خلاف خاموشی کا مقصد اسے سرد خانے کی نظر کرنا ہے۔ کئی دن گزرنے کے باوجود اس میں ملوث افراد کے خلاف کوئی بھی کاررواہی عمل میں نہیں لانا قابل افسوس ہے۔ بی ایس او نے نا اہل وائس چانسلر کی تعیناتی کے دن سے ہی اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا اور گزشتہ سال بلوچستان کی طلبہ تنظیموں نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے 6 ماہ تک بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج کیا تھا لیکن اس وقت بھی یونیورسٹی کو در پیش مسائل کو نظر انداز کیا گیا تھا، اگر اس وقت ان مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جاتا تو آج ہماری خواتین کی عزت محفوظ ہوتی یونیورسٹی بلوچستان کا سب سے قدیم اور سرکاری ادارہ ہے جس میں دور دراز علاقوں سے طلباء و طالبات اپنے تمام مسائل کو پس پشت ڈال کر آتے ہے لیکن یہاں بھی ان کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔
تازہ ترین