کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا اسوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے سیکرٹری کبیر افغان،زونل سینئر معاون محمود علی کاکڑ، احسان اللہ آغا،یونس خان ترین،ہدایت خان کاکڑ،لطیف خان بازئی اور فرید خان بریال نے اپنے بیان میں یونیورسٹی بلیک میلنگ اسکینڈل پر وائس چانسلر کی قائم کی گئی کمیٹی کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے اور وطن دوست ،جمہوریت پسند طلباء وطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات 17اکتوبر کو دن 11بجے طلباء ایجوکیشنل الائنس کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں ،بیان میں کہاگیا کہ عرصہ دراز سے یونیورسٹی کے معاملات غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار تھے ایک خفیہ پلان کے تحت یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کی بیخ کنی کرنے کیلئے یوبین نامی تنظیم قائم کی گئی اور یونیورسٹی کے اکثر معاملات اس تنظیم کے حوالے کئے گئے طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئیں بیان میں کارکنوں سے اپیل کی گئی کہ 17اکتوبر کو دن 11بجے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔