• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسگی سکینڈل قوم پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے، اسلامی جمعیت طلبہ

کوئٹہ(پ ر) اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹری محمد حمزہ صدیقی ،صوبائی ناظم صابرصالح پانیزئی نے کہاہےکہ بلوچستان میں تعلیم کے مواقع پہلے سےکم ہیں جبکہ بلوچستان یونیورسٹی ہراسگی اسکینڈل کے ذریعے تعلیم ویونیورسٹی کو بدنام کرکے تعلیم کے دروازے بند اور محدود کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔ہراسگی سکینڈل قوم پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے ہم چاہتے ہیں ہراسگی کے واقعات میں ملوث خواہ وہ سیاسی ،قبائلی یا زوراورانتظامی فردہو اسےبے نقاب کیا جائے اور قرارواقعی سزادی جائے طالبات کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت ویونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران صوبائی دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سابقہ کارکردگی ،ٹیلنٹ ایوارڈ شوز،طلباء مسائل اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔محمد حمزہ صدیقی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء سے وابستہ طلباء کی تربیت اسلامی تعلیمات کے مطابق کرناہماری ذمہ داری ہے ،بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے قوم پرست تنظیموں نے طلباء کی کسی حوالے سے کوئی تربیت نہیں کی صرف خرافات ،میوزک شوز،کلچرشوز کا دلدادہ بناکر ڈگری کے حصول کا پابند بنادیا گیا ہے ۔ بلوچستان یونیورسٹی ہراسگی واقعات کی اعلیٰ سطح پر ایف آئی اے کے ذریعے بلاتفریق منصفانہ تحقیقات کی جائے اور ملوث جو بھی ہو انہیں بچانے یا ان پر سیاست کرنے کے بجائے قرارواقعی سزادی جائے ۔
تازہ ترین