• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کو زبردستی روکنے کے نتائج خطر ناک ہونگے

پشاور(نیوز ڈیسک) اے این پی کے رہنما اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اگر آزادی مارچ کے قاتلوں کو زبردستی روکنے کی کوشش کی گئی اور گرفتاریاںکی گئیں تو اس کے نتائج خوفناک ہوں گے۔ انہوں نے آزادی مارچ کو زبردستی روکنے کے سلسلے میں خوفزدہ حکمرانوں کی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے عوامی دبائو سے بوکھلا کر حکمران آمرانہ ہتھکنڈوں سے عوام سے ان کا جمہوری اور آئینی حق چھیننے پرتلے ہوئے ہیں جس سے حکمران بوکھلا گئے ہیں اے این پی کی قیادت کی طرف سے آزادی مارچ میں شرکت کے فیصلہ کے بعد وکلا نے بھی آزادی مارچ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کے لئے تیاریاں تیز کر دی ہیں سید اختر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام نے مہنگائی سے نجات کےلئےحکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ حکمرانوں کو آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کی بجائے بڑھتے ہوئے معاشی بحران غربت بے روزگاری و مہنگائی کے خاتمے پر توجہ دینی چاہئے۔ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لائے جانے والے حکمرانوں سے نجات کے لئے تمام سیاسی جماعتیں نئے انتخابات پر متفق ہو چکی ہیں مہنگائ کی وجہ سے حکمرانوں پر عوامی دبائو بڑھتا جا رہا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے عوامی دبائو نے حکمرانوں کی راتوں کی نیند حرام کر دی ہے۔
تازہ ترین