• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دورہ سعودی عرب،وزیر اعظم کا خلیج کی صورتحال پر تصادم سے گریز پر زور،واپس اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسلام آ باد پہنچ گئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے 15 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے 15 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا


یہ دورہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کا حصہ تھا۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی گہرے اور کثیر الجہت ہیں ۔ وزیراعظم نے توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون ، دوطرفہ تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خلیج کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے فوجی تصادم سے گریز اور تمام فریقین کے درمیان تعمیری رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پرامن ذرائع سے اختلافات اور تنازعات کے حل اور کشیدگی میںکمی کیلئے سہولت کاری کی کاوشوں کیلئے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔ سعودی قیادت نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت ، توانائی ، سلامتی اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت اور کشیدگی میں اضافے سے گریز اور ایک پرامن حل کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

تازہ ترین