آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا ہو گیا : مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں کے ساتھ دھوکا ہو گیا۔

کراچی میں نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم ایک کروڑ نوکری کا کہہ کر چلائی۔

مصطفیٰ کمال کی نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو


انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ہی پاکستانی نوکریوں کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہیں، ملک میں اقتدار گرانے کی جنگ چل رہی ہے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’نسلوں کو بچانا ہے تو کے الیکٹرک کیخلاف آواز اٹھائیں‘

اس سے قبل سربراہ پاک سر زمین پارٹی اور سابق ناظمِ اعلیٰ کراچی سید مصطفیٰ کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی ساحلِ پر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

مصطفیٰ کمال کے وکیل حسان صابر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے، اس لیے ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ایک ہی معاملہ ہے، ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔

عدالت نے 26 اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔

نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف اس کیس میں 5500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید